13 ستمبر 2015 - 17:20
یمن کے تاریخی آثار سعودی حکومت کے ہاتھوں تباہ

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن پر حملے جاری رکھتے ہوئے تاریخی علاقوں اور آثار قدیمہ پر بمباری کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ردفان پریس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت صنعا اور یمن کے مغربی صوبے مآرب کے سیکڑوں سال پرانے تاریخی علاقوں اور آثار قدیمہ پر بمباری کی ہے-

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے شمالی یمن کے صوبہ جوف کے علی السلمات اور الغیل کے علاقوں میں رہائشی مکانوں پر بمباری کی اور کئی شہریوں کو شہید کردیا- درایں اثنا مآرب کے صروان اور ہیلان علاقوں پر سعودی عرب کی بمباری میں متعدد یمنی شہری شہید اور کئی مکانات تباہ ہو گئے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲